Uncategorized

قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس کا افتتاح نہ ہونا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، بشیر قریشی رہنما جے یو آئی

چلاس ( پ ر ) جمیعت علما اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلااعات  بشیر احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دورہ گلگت بلتستان انتہائی مایوس کن اور ضلع دیامر کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکانے کے مترادف ہے ۔دیامر تعلیم کے حوالے سے پورے خطہ میں پسماندہ ہے مگر صوبائی حکومت دیامر میں قراقرم کمپس کا افتتاح صدر صاحب سے کروانے  کے بجاے دیگر اضلاع میں کروا رہی ہے جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وزیر اعلی صرف دو اضلاع کے حد تک محدود ہیں ان کے پاس ضلع دیامر کے تعلیم اور ہیلتھ کے حوالے سے کوئی پروگرام نہیں بلکہ وزیراعلی گلگت بلتستان سوچی سمجھی سازش کے تحت ضلع دیامر کو تمام تر فوائد سے محروم رکھ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاحال دیامر میں قراقرم کمپس کا نہ بننا صوبائی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے ۔

بشیر احمد قریشی نے کہا کہ وزیر اعلی صدر کے سامنے ہلتھ اور تعلیم میں سب اچھا کا افسانہ سنا کر صدر صاحب کو بے وقوف بنا رہے ہیں حالانکہ گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں کرپشن اور اقراپروری عروج پر ہے ۔ضلع دیامر میں مردہ بیوروکرسی کا رائج ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ فلفور دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کمپس کھولا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button