خبریں

غذر، گوپس میں آغاز جوبلی پروگرام کا انعقاد، تینوں مسالک کے رہنماوں نے شرکت کی

گوپس (معراج علی عباسی ) ہزہا ئی نس پرنس کریم آغاخان کی  60ویں تخت نشینی کے سلسلے میں آغاز جوبلی پروگرام کے تحت ا سماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کے زیراہتمام پی ٹی ڈی سی ھوٹل گوپس میں ایک شاندار بین المذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے چیف گیسٹ وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا ،مہمان خصوصی یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ لیاقت علی خان اور مہمان خاص سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و سینئرنایب صدر پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام تھے ۔اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کے جانب سے منعقدہ تقریب میں غذر کے تینوں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کیا۔مقررین نے ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کو بلاتفرق دنیا بھرکے دکھی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات اور خاص کر گلگت بلتستان میں تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی اور دیگربے شمار انسانی خدمات کوسامنے رکھتے ہوئے پرنس کریم آغاخان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم اغاخان دنیاکے 31ممالک میں بلارنگ و نسل انسانیت کے خدمت میں مصروف عمل ہے قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی تعمیرو ترقی میں پرنس کریم آغاخان اور اس کے خاندان ناقابل فراموش احسانات ہے ۔ 1958 میں سرسلطان محمد شاہ آغاخان سوئم نے گوادربندگاہ کو اومان سے خریدکرپاکستان کو بطورتحفہ دیاجس پر آج سی پیک بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ اور ملک کے ترقی کے لیے امن اولین شرط ہے ۔اللہ کے فصل و کرم سے غذ ر ایک پرامن علاقہ ہے یہاں کو ئی مسلکی ،لسانی اورگروہ پرستی موجود نہیں ہے آج کی یہ تقریب غذرکے باسیوں کے اپس میں امن و محبت ایک دوسرئے کو براداشت کرنے اور ایک دوسرئے کو تسلیم کرکے اپس میں محبتیں بانٹنے کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان نہ صرف پاکستان کا بلکہ دنیاکا گیٹ وئے بنے جارہا ہے ۔سی پیک کے بعد ٹی پیک شروغ ہونے والا ہے ۔سی پیک کے تحت غذر سے گلگت تاچارسدہ روڑ اور ٹی پیک کے تحت غذر اشکومن سے تاجکستان روڑ تعمیرہوگی ۔اس علاوہ سی پیک میں80 میگاواٹ پھنڈر پاورپراجیکٹ اور دیگرانتہائی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبے شامل ہے ۔سی پیک پر اس وقت دشمن ملک کے نظریں ہے ازلی دشمن نے سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے پیسے تقسیم کرنا شروغ کیا ہے ہمیں بہت ہی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں سابق ممبرجی بی اسمبلی غلام محمد نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا نام ہے ۔امن تقریبات میں تقریرو تحریرسے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے قائم ہوتا ہے ۔قیام امن کے لیے برداشت ،رواداری اور قانون کی پاسداری ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران گلگت بلتستان کے اندارن لیگ کی صوبائی حکومت نے مثالی امن قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے کے ڈی این کے ادارئے کسی ایک فرقے کا نہیں بلکہ سب کے لیے ہے ۔غذر کی خوبصورتی یہ ہے کہ آج ہم ہزہانس پرنس کریم آخان کے ڈئمنڈجوبلی کے تقریبات مسلکی فرقہ واریت سے پاک ہوکر ایک ساتھ منارہے ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی راجہ لیاقت علی خان نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان دنیا اسلام کا خاموش شہزادہ ہے ۔پرنس کریم آغاخان دنیا بھرکے دکھی انسانیت کے لے ایک مسیحاہے ۔پاکستان اور گلگت بلتستان کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے ۔ہم یہاں پرنس کریم آغاخان کے خدمات کو ایک ایک کرکے گنوانہیں سکتے ۔

دوران تقریب منتظمین نے ملٹی میڈیا کے زریعے پرنس کریم آغاخان کی زیرنگرانی چلنے والے اے کے ڈی این ،اےکے ایف اور دیگرادارہ جات میں ہونے والے انسانی بہبودسے متعلق منصوبوں پربریفنگ دی۔

تقریب سے صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین عالیم جان ،غذر امن کمیٹی کے ممبرمحمد ابراھم ،مدریس محمد ریاض خان اور قاری صابرنے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button