سیاست

آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے بریت حق و سچ کی فتح ہے، ایم پی اے سلیم خان 

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی وممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم خان نے ایک اخباری بیامیں پی پی پی کے کوچیئرمین و سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی احتساب عدالت سے بریت کو حق و سچ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ہماری قیادت پر جن لوگوں نے ریاستی جبر کے ذریعے جھوٹے کیسز بنا کر جیلوں میں 11سال تک بند رکھا آج ان ہی کے دورِ اقتدار میں آصف علی زرداری کا بری ہونا اور دوسری طرف ان کا خود عدالت سے نا اہل ہونا اللہ تعالیٰ کا انصاف ہے اور آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے والے آج خود مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ہمیشہ مرد بحران ثابت ہوئے ہیں جبکہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے والے اسلام سے لاہور پہنچنے تک بیسیوں مقامات پر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روتے اور کرلانے کررہے ہیں، سلیم خان نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے آصف زرداری جیسے زیرک سیاستدان کی اشد ضرورت ہے جو بھارت سمیت امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہو انہوں نے کہا کہ بلاول بھوٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ منصوبہ بندی کے تحت جوقوتیں کئی دہائیوں سے آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کیخلاف الزام تراشی کی مہم چلارہی تھیں انہیں اب شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آصف علی زرداری نے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتی اور 11سال جیل میں رہ کر اپنی بے گناہی ثابت کی۔ آصف علی زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں جبکہ بوگس مقدمات بنانے والے مہاکرپشن کے سکینڈل کی وجہ سے عدالتوں سے نااہل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال کے کامیاب جلسے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی عوام اپنے ہر دلعزیز قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور انشا اللہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button