حادثات

کھرمنگ: بجلی کی تار ٹھیک کرتے ہوے لائن مین گر کر زخمی ہوگیا

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپرواہی اور سہولیات نہ وجہ سے بجلی کی تار ٹھیک کرتے ہوئے لائن مین گر کر زخمی ہو گیالائن مین کے کاندھے اور دانت میں چوٹیں آئی تاہم خطرے سے باہر ہے تفصیلات کے مطابق مہدی آباد کے قریب نقپو پڑی کے قریب بلاسٹینگ کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گری ہوئی تھی اور بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی جسے بحال کرنے کے لئے مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک تار کی ایک سائیڈ ٹوٹ جانے کی وجہ سے گوہری سے تعلق رکھنے والے لائن مین کو دریا کی طرف لے گئے تاہم گہری کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گئے اور سڑک کے کنارے جا لگے جس کی وجہ سے لائین مین کو کندھے اور منہ میں چھوٹیں آئی تاہم ان کی جان خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی عملے حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے خطرات سے کھیل چکے ہیں اس کے علاوہ محکمہ برقیات کے عملے رسک الاونس سے بھی محروم ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button