سیاست

گوجال سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) تحصیل گوجال سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنان اور ہمدرد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل فتح اللہ نے پھولوں کا ہار پہنا کر خوش آمدید کیا ۔

تفصیلات کے مطابق، گز شہ رو ز پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس پھسو میں منعقد ہوا جس میں بالائی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی گلگت بلتستان صوبائی سیکرٹڑی فتح اللہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کارکنان کو پھولوں کا ہار پہنایا ۔

، یا د رہے کہ پھسو گوجا ل پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ سمجھا جاتا تھا ، لیکن اب تحریک انصاف کی ملک بھر میں کرپشن اور عوامی امنگوں کی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی افراد میں تحریک انصاف میں شمولیت کو ترجیح دی۔

تقریب کے مہمان خصوصی فتح اللہ صوبائی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان کو حقوق دینے کے لئے ان کی پارٹی آواز اُٹھائے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے حکومت گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے بجائے ان کو التو ا میں رکھنے میں مصروف ہیں، جس کے لئے آئے روز وفاقی سطح پر کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔

صوبائی سیکرٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارتٰ کے حکومت نے ہنزہ کے عوام کو رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔ اسی پارٹی کی بدولت درجنوں افراد جیلوں میں ہیں جبکہ درجنوں مقدمات بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر مطالبہ کیا کہ متاثرین شاہراہِ قراقرم کومعاوضے دئیے جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ہنزہ میں ہونے والی ا جلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ، دلشاد بانو کے علاوہ ، جی آیم خان ، علی آحمد، الوعظ محمد اسلم ، محمد قازی، منفیت علی ، محمد صفت نے خطاب کیا۔ پاکستان تحریک انصا ف میں الوعظ اسلم خان، چیرمین سابق یونین کونسل محمد قازی ، محمد صفت ظفر اقبال مونینیر کے علاوہ درجوں افراد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button