تعلیم

گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے اساتذہ کو سکولوں میں تعینات کیا جائے، روندو یوتھ فورم کا مطالبہ

سکردو(پ ر) روندو یوتھ فورم کے صدر مشروف عالم ،جنرل سکریٹری انجینئر قاسم ،سکریٹری اطلاعات رضاقصیر،سوشل میڈیا کوارڈینیٹر زاہد حسین، بشارت حسین ،جاوید حسین ودیگر نے کہاہے کہ وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روندو کے اساتذہ جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ان کو ان کے متعلقہ سکولوں میں تعینات کیا جائے چونکہ روندو کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کی وہ سے معیار تعلیم کے فروغ میں رکاوٹ ہے اس کے علاوہ جو اساتذہ ریگولر ڈیوٹیاں دیتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والے اساتذہ کی وجہ سے باصلاحیت اور قابل اساتذہ میں مایوسی پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ روندو میں اس وقت پورے سکردو سے کم اساتذہ ہیں اگر ان میں سے بھی کہیں اساتذہ مختلف غیر ضروری ڈیوٹیوں کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر تعلیم نے جن اساتذہ کو اپنے ساتھ ڈیوٹی پر رکھا ہے ان کو فوری طورپر ان کے متعلقہ سکولوں میں بجا جائے محکمہ تعلیم کے ایک ٹیچر جن کا تعلق روندو ستک سے ہیں تقریباً پچھلے 16سالوں ڈیوٹی نہیں دے رہے ہیں ایک سال پہلے اس حوالے سے انکوائیری کی گئی مگر نتائج اب تک نہ کھل سکا ہے موصوف استاد بھی تقرری سے اب تک مختلف وزیر روں اور مشیروں کے ساتھ منسلک ہونے کا وعدہ کر رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button