چترال:محمد نواز رفیع انجمن ترقی کھوارکا صدر منتخب

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال(بشیر حسین آزاد)بدھ 30اگست کوچترال کے پریس کلب میں انجمن ترقی کھوارحلقہِ چترال کے عہدیداران سمیت ممبران کا اہم اجلاس ہوا جس میں انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے سابق کابینہ کی مدت پوری ہونے پر کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔مذکورہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس اجلاس کی صدارت انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویر الملک نے کی۔اجلاس میں سابق صدر حلقہ چترال افضل اللہ افضل نے اپنی دورانیہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کابینہ کے تحلیل کا اعلان کیا۔اجلاس میں باہمی مشورر اتفاق رائے سے سابق جنرل سیکرٹری حلقہ چترال محمد نواز رفیع کو نئے کابینہ کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔اس کے ساتھ عہدیداران میں مسرت بیگ مسرت سرپرست اعلیٰ حلقہ چترال،حسن بصری حسن سینئر نائب صدر حلقہ چترال،جاوید علی خان نائب صدر حلقہ چترال، اسمعیل الرحمن رحمانی جنرل سیکرٹری حلقہ چترال،محمد علی راحیل جائنٹ سکرٹری حلقہ چترال،سید الرحمن سیدی فنانس سکرٹری حلقہ چترا ل اورفدا احمد ساگر انفارمیشن سیکرٹری حلقہ چترال شامل ہیں۔مذکورہ اجلاس میں حلقہ چترال کے لئے مجلس شوریٰ بھی تشکیل دے دی گئی جسمیں میں چیئرمین شیر اکبر صبا،شاہ جہان ممبر،شیربڑانگ خان گداز ممبر،عبدالولی خان خاموش ممبر،کریم اللہ ثاقب ممبر اور محبوب الحق حقی ممبر شامل ہیں۔اجلاس کااختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔