عوامی مسائل

شگر: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف وزیر پور کے عوام کا احتجاج

شگر(عابدشگری) بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف وزیر پور شگر کے عوام کا زبردست احتجاج۔ مظاہرین کااے سی آفس شگر میں ممبر اسمبلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔ایس ڈی او آفس شگر میں مذاکرات کے بعد میں ممبر اسمبلی عمران ندیم ،تحصیلدار محمد لطیف اور ایس ڈی او ذوالفقار علی کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات شگراور گلاب پورکے اہلکاروں کی ناروا سلوک ، غیر منصفانہ تقسیم اور طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف وزیر پور عوام کی صبر جواب دے گیا اور احتجاج کرتے ہوئے شگر پہنچ گیا۔مظاہرین اپنا مدعا لیکر ڈی سی شگر کی آفس پہنچے تو ڈی سی شگر بھی چھٹی پر تھا،اے سی شگر بھی چھٹی اور ایکسین برقیات بھی چھٹی پر تھے۔ انہیں سننے والا کوئی نہ مل سکا ۔ جس پر مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی کی اور ممبر اسمبلی کے خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی۔تاہم قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر محمد لطیف موقع پر پہنچ کر مظاہرین کی مطالبات سنے۔ بعد میں ممبر اسمبلی نے مظاہرین کو ایس ڈی او برقیات شگر کی آفس میں مذاکرات کیلئے بلالیا۔جہاں طویل مذااکرات اور یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات شگر اور گلاب پور کے حکام نے وزیر پور کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنا یا ہوا ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے وزیر پور کے عوام بجلی سے محروم ہے۔بجلی مانگنے پربرقیات کے حکام ہر بات پر اے ٹی اے کی دھمکی دیکر عوام کو ہراساں کررہے ہیں۔ہماری کوئی سننے والا نہیں۔ اگر محکمہ برقیات شگر نے اپنا قبلہ درست نہ کیا گیا تو شگر گلاب پور چوک پر ہم احتجاج کرنے اور سڑک بلاک کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button