گلگت بلتستان

پاکستان مسلم لیگ ن کی مشاورتی کونسل کے قیام کی منظوری، ڈپٹی اسپیکر چئیرمین، سینئر صحافی شراف الدین فریاد ؔ سکریٹری جنرل مقرر

گلگت ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن جو حکمران جماعت کے صوبائی صدر بھی ہیں نے پاکستان مسلم لیگ ”ن” کی مشاورتی کونسل کی منظوری دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر و ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر۱ جعفر اللہ خان کو چئیرمین جبکہ سینئر صحافی شراف الدین فریاد ؔ کو سکریٹری جنرل مقرر کردیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی کے اہم اُمور سے متعلق تمام فیصلے مشاورتی کونسل کے ممبران کی اکثریتی رائے سے ہوں گے جس کے ممبران کا چناؤ بعد میں کیا جائے گا ۔ مشاورتی کونسل کے ممبران کا ہر ماہ ایک اجلاس ہوگا جس کی صدارت مشاورتی کونسل کے چئیرمین ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کریں گے جبکہ ہر تین ماہ بعد وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی صدارت میں مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button