گلگت بلتستان

استور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کا امتحان ٹاپ کر لیا

استور (عبدالوہاب ربانی ناصر)گلگت بلتستان کیلئے ایک اور اعزاز، کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ کیپٹن عارف احمد کا تعلق ضلع استور سے ہے ۔

ارضِ شمال کے اس سپوت نے پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد تمام امتحانات میں پہلی پوزشن حاصل کی ہے۔سی ایس ایس کے اس امتحان میں پورے پاکستان سے آرمی ،پاک فضائیہ اور نیوی کے ہونہار اور قابل ترین آفسروں نے حصہ لیا۔ مقابلے کے اس امتحان میں گلگت بلتستان کے لیے کوئی کوٹہ کی سیٹ موجود نہیں تھی ۔تاہم کیپٹن عارف نے پورے پاکستان میں پہلی پوزشن لے کر اوپن میرٹ کی سیٹ حاصل کرلی ۔

کیپٹن عارف گلگت بلتستان سے پورے پاکستان میں پہلی پوزشن حاصل کرنے والے پہلے آرمی آفسیر بن گئے ہیں ۔مستقبل میں کیپٹن عارف احمد DMG گروپ میں اپنی خدمات سر انجام دینگے۔ یاد رہے کہ انہوں نے میٹرک کا امتحان استور سے پاس کیا تھا ۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ اور بزرگوں کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

فوج میں انکی عمدہ کارکردگی دیکھ کر انہیں اردن میں خدمات کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے سی ایس ایس ٹاپ کر نے کے بعد اپنے علاقے اور ملک کی خدمات کے لیے پاکستان میں خدمات سر انجام دینے کو ترجیح د ی ۔

اس سے پہلے انہیں بطور اے ڈی سی کور کمانڈر لاہور  خدمات سرانجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button