تعلیمخواتین کی خبریں

شگر: قراقرم انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں شگر کی دو بیٹیوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی

شگر(عابدشگری) قراقرم انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ایف اے/ ایف ایس سی امتحانات میں شگر کی دو بیٹیوں نے پری انجینئرنگ اور آرٹس میں تیسری پوزیشنز حاصل کرکے شگر کا نام بلند کردیا۔کائنات زہرا نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں 883نمبر جبکہ سیما بتول نے آرٹس گروپ میں 787نمبر لیکر پورے بورڈ میں اپنے اپنے گروپ میں سوم پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ کائنات زہرا کی مجموعی طور تمام گروپ میں پانچویں اور سیما بتول کی آٹھویں پوزیشن آئی ہے۔کائنات زہرا ڈگری کالج سکردو کی طالبہ ہے اور وہ معروف سماجی رہنماء انجینئر ابراہیم کرگلی کی بیٹی ہے جبکہ سیما بتول پی پی شگر کے جنرل سیکریٹری محمد عسکری کی صاحبزادی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button