متفرق

کھرمنگ: ہائی سکول مہدی آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب منعقد

کھرمنگ ( سرور حسین سکندر سے) ہائی سکول مہدی آباد میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوا جس میں عمائدین علاقہ والدین اساتذہ کرام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کیں تقریب میں طلبا نے ملی نغموں اور ٹیبلو کے ذریعے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا دوسری جانب ماڈل پرائمری سکول ژھوق میں بھی شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا جس میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں تقاریب سے مقرین نے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز سے محبت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ وطن عزیز کی بقاء کی خاطر شہدا ء نے اپنی زندگیوں کو قربان کیا ہے شہداء نے اپنے کل کو ہماری آج کے لے قربان کیا جس کی جتنی بھی قدر کریں کم ہے 6 ستمبر 1965کو ہماری افواج نے دشمن کے غلط ارادے کو بڑی بہادری سے خاک میں ملا دی ان کو شکست سے دوچار کر دیا تھا مقررین نے مزید کہا کہ ہم آنے والے وقتوں میں بھی اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر وطن عزیز کی طرف اٹھنے والے ہر غلط آنکھ کو نوچ لیں گے آخر میں شرکائے تقریب نے وطن عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی مانگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button