متفرق

پاک فوج نے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا ہے، گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی منعقدہ تقریبات سے مقررین کا خطاب

گلگت(پ ر ) پاک فوج نے وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔افواجِ پاکستان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند ہیں جن پر ہمیں بجا طور پر فخر اور ناز ہے۔ پاک فوج نے1965 ؁ء کی جنگ میں جو غیر معمولی کارہائے نمایاں سرانجام دئے ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کے گورنمنٹ کالجز کے پرنسپلز، پروفیسرز اور طلباء و طالبات نے اپنے اپنے کالجز میں یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب کی ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں منعقد کردہ ان تقریبات میں مقررین نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کا ہر باسی دفاعِ وطن میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ انھوں نے اس موقع پر شہدائے افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت اور غازیانِ افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button