خبریں

سکردو: یوم دفاع پاکستان کےسلسلے میں پاک فوج کی طرف سے عسکری سازوسامان کی نمائش

سکردو( پ ر)ملک بھر کی طرح بلتستان بھر میں بھی یوم دفاع پاکستان ۶ ستمبر کا دن شیان شان طریقے سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب میونسپل گرونڈ سکردو ہوئی ۔جہاں پاک فوج کی طرف سے عسکری سازوسامان کی زبردست نمائش ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے فیتہ کاٹ نمائش کا افتتاع کیا ۔اس موقع پر کمشنر بلتستان عاصم ایوب ، کمانڈر ۶۲ بریگیڈ بریگیڈےئر اطہر منیر کاہلوں اور بریگیڈئر ارٹلری کے علاوہ بلتستان ڈویژن کے اعلی سیول اور ملٹری آفیسران بھی ہمراہ موجود تھے ۔

مہمان خصوصی کو نمائش میں رکھی گئی عسکری سازو سامان کے بارے میں بارے میں موقع پر ہی بریفنگ دی گئی اور بعض سازوسامان کا پریکٹکل مظاہرہ بھی دیکھایا گیا۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی نے نمائش میں رکھی گئی عسکری سامان پر زبردست دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اور متعدد ساز وسامان کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ نمائش میں ہیوی اور لائٹ مشین گنوں کے علاوہ ہائی الٹیچوٹ ریڈاز اور دشمن کی نقل و حرکت دیکھنے کے جدید آلات رکھے ہوئے تھے ۔ علاقے کے مرد اور خواتین اور بچوں کے لیے بھی نمائش کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں اور لوگوں کی کثیر تعداد اس نمائش کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق میونسپل گرونڈ کی طرف رخ کیا ہوا ہے اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ اپنی پاک فوج کی سازوسامان پر زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔آج کی نمائش میں پاک فوج کے ہیلی کواپڑز بھی فضائی مظاہرے میں شریک تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد انے ہیلی کے فضائی مظاہروں پر بھی زبردست دلچسپی لی ۔ میونسپل گرونڈ میں لوگوں کو روایتی جوش و خروش سے انداز ہورہا ہے کہ عوام الناس کو اپنی پاک فوج سے والہنہ محبت اور پیار ہے۔ جو ملک کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کے ان بلندترین مقامات پر مادر وطن کی حفاظت کررہے ہیں ۔ علاقے کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی پاک فوج کے ساتھ ملک کی سرحدات کی حفاظت کے لیے ہما وقت تیار ہیں۔یوم دفاع کے حوالے سے بلتستان کے چاروں اضلاع میں عوامی سطح پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button