ثقافت

بگروٹ میں ایک روزہ شیمن (دئیل) فیسٹیول کا انعقاد

گلگت(فرمان کریم) گلگت کے خوبصورت وادی اور گلیشروں کی سرزمین بگروٹ میں محکمہ سیاحت اور مقامی تنظیم دوبانی ڈولپیمنٹ آرگنائزیشن کے مشتر کہ تعاون سے ایک روزہ شمین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایک روزہ ثقافتی پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت گلگت بلتستان یاسر حسین تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے تاکہ بیرون ممالک کے لوگ یہاں کے ثقافت کے بارے میں پہچان ہوسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سال لاکھوں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کر چکے ہیں اور اب تک مذید ملکی سطح پر سیاح آرہے ہیں۔ جس سے ہماری ثقافت کو فروغ مل رہا ہے۔ اُنہوں نے تقریب میں کہا کہ محکمہ سیاحت نے بگروٹ سے حراموش تک ایک ٹریک کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے اس ٹریک سے ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آئنیگے۔ اس سے یہاں کے سیاحت کے ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ شمین فیسیٹول محکمہ سیاحت کے کلینڈر میں شامل ہے پہلی بار 2009میں اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مگر 6سال تک یہ فیسٹیول نہیں ہو سکا اب محکمہ سیاحت نے اس فیسٹیول کو باقاعدہ طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈوبانی دولپیمنٹ آرگنائزیشن شہادت نور نے کہا کہ اس قسم کے ثقافتی پروگرام سے یہاں کے ثقافت کو پروان چڑھے گا۔ بدقسمتی سے ہمارے قدیم کلچر ناپید ہو تا جارہا ہے محکمہ سیاحت نے اس قدیمی کلچر کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جو کہ خوش آئندہ اقدام ہے ۔ محکمہ سیاحت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ ثقافتی شو میں بگروٹ کے مشہور کلچر نجومی( دئیل) کو بھی پیش کیا۔ جس میں ایک شخص ( نجومی ) نے بانسری اور ڈھول کی تاپ پر پریوں سے بات کی ۔ اس کلچر شو میں مقامی ثقافت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا۔ لوگوں نے ڈھول کی تاپ پر روایتی رقص پیش کر کے ناظرین سے داد حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button