خبریں

آٹھ سال گزر گئے لیکن کریم آباد ہنزہ کے علاقے برونگشل میں 750 میٹر طویل رابطہ سڑک پر دس فیصد کام بھی مکمل نہ ہوسکا

ہنزہ (رپورٹ: رحیم امان، اسلم شاہ)محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت 8 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود لنک روڑ برونگشل کریم آباد ہنزہ 0.75کلو میٹر پر 10 فیصد کام بھی نہ ہونے کے باوجودمحکمہ تعمیرات ہنزہ کی جانب سے کاغذات میں منصوبہ مکمل قرار۔علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔چیف سیکرٹری سے نوٹس لیکر ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کا مطالبہ۔

محکمہ تعیرات عامہ ہنزہ کے افسران اور ٹھیکداروں کی ملکی بھگت کے باعث لنک روڑ برونگشل کریم آباد ہنزہ 0.75کلو میٹر پر 10 فیصد کام بھی نہ ہونے کے باوجود محکمہ تعمیرات عامہ کے ہنزہ کے افسران نے مکمل قرار دیکر ٹھیکدار کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں منصوبے کا صرف 10فیصد ہی کام مکمل ہو ا ہے ۔علاقہ مکینوں کے بار بار شکایت پر شروع کی جانے والی محکمانہ انکوائری بھی آگے نہیں بڑھ سکی ۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ سال سے بھی پہلے شروع ہونے والا لنک روڑ برونگشل کریم آباد ہنزہ 0.75کلو میٹر کامنصوبہ محکمہ تعمیر عامہ اور ٹھیکیداروں کے گٹھ جوڑ اور ایک ٹھکیدار سے دوسرے ٹھکیدار کو پروجیکٹ کی غیر قانونی منتقلی کے بعدٹھیکیداروں کی آپس میں لڑائی جھگڑے کے باعث نامکمل پڑا ہے اس منصوبے کی غیر قانونی دوسرے ٹھیکداروں کو منتقلی میں اس وقت کے محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے اعلیٰ افسران کا ہاتھ ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ملی بھگت کے باعث کام 10فیصد کام بھی مکمل نہ ہونے باوجود دستاویزات میں منصوبے کو مکمل قرار دیکر ٹھیکیدار کو ادائیگی کی گئی ،اہل علاقہ کی مسلسل شکایت پر شروع کی جانے والی محکمانہ انکوائری بھی آگے نہیں بڑھ سکی۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں کو نامکمل منصوبے کا دورہ کرایا اور اس موقعے پر انہوں نے چیف سیکٹریری گلگت بلتستان اور سیکٹریری تعیرات عامہ سے مطابہ کیا کہ اس بدعنوانی کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کروائے بصورت دیگر ہنزہ کریم آباد کے عوام محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے باہر درنہ دیکر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button