خبریں

محرم الحرام کے دوران ہنزہ سے غیر مقامی افراد کو نکالا جائے گا، سیکیورٹی پلان تیار

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ میں امن کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہوگی جس کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے اور اس میں ہمارا اہم کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں حساس اداروں کے سربراہان کے ساتھ محرم الحرم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ ایک پرامن علاقہ ہے اور اس امن کو برقرار رکھنے میں سیکیورٹی اداروں اور حساس محکموں کا اہم کردار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ محرم الحرام کے دوران بھی وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں گے۔

نہوں نے مزید کہا کہ محرم کے دوران مشکوک اور غیر مقامی افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور محرم کے ایام میں غیر مقامی افراد کو ضلع سے باہر نکلا جائے گا جس کے لئے حساس اداروں کی مدد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ محرم الحرام کے دورانکامن کو برقرار رکھنے علاقے کے علما، عمایدین ، سیاسی و مذہبی اداروں کی مشاورت اور مدد کی ضرورت ہو گی جس کے لئے بہت جلد محرم کے حوالے سے اجلاس بلایا جائے گا۔

ایس پی ہنزہ نے مزید کہا کہ محرم الحرم میں امن قائم کرنے کے لئے ضلع نگر کے علما اور ضلعی انتظامیہ نگر کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔اس موقع مختلف سیکورٹی اور حساس اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button