عوامی مسائل

شگر کی 12 موضعات کے مکین ژے تھنگ نامی علاقے کی آبادکاری کے لئے اُٹھ کھڑے ہوگئے

شگر(عابدشگری)مرہ پی شگر،سرفہ رنگا ،تھورگواور نر کے عوام ژھے تھنگ کو آباد کرنے کیلئے کمر کس لئے۔واٹر چینل کی مرمت اور بقیہ کام مکمل کرنے کیلئے سینکڑوں افراد ژھے تھنگ پہنچ گئے اور بقیہ کام اور چینل کی مرمت شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق شگر کے سرحد میں واقع دنیا کی بلند ترین کولڈ ڈیزرٹ ژھے تھنگ کو آباد کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی اداروں کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے پانی کی فراہمی کیلئے اے کے آر ایس پی اور ایل ایس او مرہ پی کے ذریعے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔اب تک اس صحراء کو آباد کرنے کیلئے کڑوروں روپے خرچ کرچکے ہیں۔یہاں آبپاشی کیلئے نر اور غوڑو کی ندی سے چینل نکالا جارہا ہے۔اور واٹر چینل کا نوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم گذشتہ دوسالوں سے تعطل کا شکار تھا۔جس میں عوام کا شیئربھی شامل ہے۔جسے مکمل کرنے کیلئے 12موضعات کے عوام نے کمر کس لئے اور چینل کی مرمت اوربقیہ کام کی تکمیل کیلئے سائیٹ ایریا میں پہنچ گئے۔اور بقیہ کام کا آغاز کردیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے عوامی فلاح اور ان صحراؤں کو آباد کرنے کا منصوبہ قابل ستائش ہے۔ عوام ان کاموں کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ اور ان کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تاکہ جلد ازجلد اس صحرائی میدان کو آباد کرسکیں۔ اور گلگت بلتستان کو غذائی اجناس سے خود کفیل کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button