کھیل

راما فیسٹیول کا پہلا میچ کل ضلع نگر اور ضلع غذر کے درمیان کھیلا جائے گا

استور(بیورورپورٹ)راما فیسٹول کے ڈراز ڈپٹی کمشنر آفس استور میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر ذید احمد کی سربراہی میں کئے گئے اس موقعے پر تمام اضلاع کے پولو ٹیم کپتان بھی موجود تھے راما فیسٹول کا پہلا میچ آج دس بجے ضلع گلگت اور ضلع نگر کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرا میچ ضلع سکردو اور ضلع دیامر کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ استور ریڈ اور ضلع غذر کی پولو ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا اسی طرح اس ایونٹ میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ہونگے جب کہ راما فیسٹول کے پہلے دن راسہ کشی کے ساتھ ساتھ دیگر سر گرمیاں بھی ہو نگے راما فیسٹول کے دوسرئے روز پولو کا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ دوسری جانب ایک عظیم الشان کلچرل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا اس ایونٹ کا فائنل میچ 15ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ہونگے دوسری جانب راما فیسٹول کے انعقاد بھی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اس جگہے کا رخ کر لیا ہے ۔

راما فیسٹول کے حوالے سے تمام تر سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں استور کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس فورس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور چیکنگ کے عمل کو سخت کر دیا گیا ہے استور رامافیسٹول کے موقعے پر دو سو پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں

ایس ایس پی استور اسحاق احمد کی گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ راما فیسٹول کے موقعے پر کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے استور پولیس کے دو سو جوانوں کے ساتھ ڈی ایس پی اور دیگر پولیس آفیسران اپنی خدمات سر انجام دیں رہے ہیں باہر سے آنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات کا جانچ پڑتال کے بعد ڈسٹرکٹ کے اندر داخل ہونے دیا جائے گا استور پولیس ہمیشہ کی طرح اپنی ڈیوٹی کو ایماندار ی کے ساتھ ادا کر رہے ہیں ۔گورنر گلگت بلتستان کی راما فیسٹول کی آمد کے موقعے پر ہمارئے پولیس فور س کے دستے نے گارڈ آ ف آرنر پیش کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button