صحت

چٹورکھنڈ اشکومن میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے، غیر لائسنس یافتہ افراد کو ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ ڈرگ انسپکٹر کا چٹورکھنڈ اور قرب وجوار میں میڈیکل سٹورز پر چھاپہ،ادویات کے سیمپلز حاصل کئے،بغیر وارنٹی بل کے ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،لائسنس یافتہ افراد کے علاوہ کسی کو بھی ادویات فروخت کرنے کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ڈرگ انسپکٹر ضلع غذر عبدالحمید نے چٹورکھنڈ اور آس پاس کے علاقوں کے میڈیکل سٹورز کا اچانک دورہ کیا اور مشکوک ادویات کے سیمپلز حاصل کئے جنہیں لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائے گا اور سب سٹینڈرڈ ثابت ہونے کی صورت میں سٹورز مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گانیز لائسنس یافتہ شخص کو ہی ادویات فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاہکوچ مین بازار کے میڈیکل سٹورذ سے لئے گئے سیمپلز میں سے ایک سٹور کے ادویات سب سٹینڈرڈ ثابت ہوئے ہیں جس کے خلاف جلد کارروائی ہوگی۔انہوں نے سول ہسپتال چٹورکھنڈ ،ہیلتھ سنٹر اور پرائیوٹ سٹورز کا دورہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button