خبریں

ہنزہ امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد، ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کا عزم

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) محرم الحرام کے حوالے سے ہنزہ امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہنزہ کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے کی ۔ اجلاس میں ہنزہ بھر کی امن کمیٹی کے کارکنوں نے خصوصی شرکت کی ۔ امن کمیٹی کے کارکنوں کیساتھ ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان نے کہاکہ محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کا مقصد ہنزہ میں امن ہر صورت برقرار رکھنا ہے ۔ دُنیا کی سب بڑی دولت امن ہے ۔ ہنزہ میں امن ہونے کی وجہ سے لاکھوں ٹورسٹ اس خطے کی طرف رخ کرتے ہیں ۔ آپ لوگوں کو مدعو کرنے کا مقصد بھی یہ ہیں کہ آپ لوگوں کی تعاون سے اس خطے میں ہمیشہ کیلئے امن قائم رہیں ۔ پورے پاکستان میں ہنزہ کا ایک الگ مقام ہے ۔ یہاں کے لوگ پڑھے لکھے ہونے کیساتھ امن پسند بھی ہیں ۔ پورے پاکستان میں ہنزہ امن اور پرسکون علاقہ ہونے کی وجہ سے مشہور ہے ۔ ہنزہ میں بسنے والے افراد ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں یہی روایات ہمیشہ کیلئے قائم رکھنا بہت ضروری ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ خوبصورت خطہ ہمیشہ امن کا گہوارہ ہی رہے گا ۔حکومتی سطح پر آپ لوگوں کو جو بھی ضرورت ہوگی ۔ ہمہ وقت تیار ہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ موسیٰ کریمی نے کہاکہ علاقے میں امن ہم سب کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے اسلام امن اور سلامتی کا مذ ہب ہے ۔ یہ خطہ ہمارا ہے ہم نے اس علاقے میں رہنا ہے اس علاقے میں امن برقرار رہے گا تو ہماری معشیت برقرار رہی گی ۔ اس سال لاکھوں سیاحوں نے ہنزہ کا رُخ کیا ہے یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ اُنہوں نے کسی خوف کے بغیر اس علاقے میں وقت گزارا ہیں ۔ ہم امن پسند قوم ہے۔

شیخ موسیٰ کریمیٰ نے مزید کہاکہ ہنزہ میں ایسی کمیٹیوں کی ضرورت ہیں نہ صرف محرم بلکہ ہنزہ کے دیگر قومی ایشوز کو بھی ایسے محافل کے زریعے حل کرنے کی ضرورت ہیں ۔ ہمیں ضلعی انتظامیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور اُمید کرتے ہیں کہ ہنزہ سے منشیات سمیت تمام جرائم کو ختم کرکے پورے پاکستان کے لئے ایک آئیڈیل خطہ قرار دینگے ۔

اجلا س سے امجد ایوب ، جان عالم صدر ن لیگ ہنزہ ، جاوید اقبال صدر سب ڈویثرن ہنزہ ، اعلیٰ نمبردار اسلم ، نمبردار فداکریم ، الطاف حسین معروف سیاسی و سماجی رہنما، مولوی اعظم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہنزہ میں امن قائم کرنے میں کمیونٹی کیساتھ ضلعی انتظامیہ کا کرداربھی قابل تعریف ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کو اس علاقے میں امن بہت عزیذ ہیں ۔ اس علاقے کے معاملات ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر حل کرنا چاہیے ۔ ہنزہ میں امن برقرار رکھنے کے لئے حکومت کی رٹ ہر صورت قائم ہونی چاہیے۔ ماضی میں جو ضابطہ اخلاق لاگو کیا تھا اُس کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے تب امن قائم ہوگا ۔ انہوں نے حکومت کو یقین دہانی کروایا کہ ہنزہ میں امن برقرار رکھنے میں ہم سے جو تعاون درکار ہوگا تعاون کیا جائے گا ۔

پروگرام کے آخر میں شیخ موسیٰ کریمٰی نے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی ہمیں اس علاقے میں ہمیشہ امن قائم رکھنے کی توفیق عطا کرے ۔ آمین

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button