سیاست

پرنس سلیم کے بیان کی حمایت کرتے ہیں ہنزہ کے مفادات کی خاطر کئی پارٹیاں قربان کر سکتے ہیں، ن لیگ کارکنوں کا بیان

ہنزہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ ہنزہ کے صدر شہنشاہ ،تحصیل گوجال کے صدر محمد رازق،یوتھ ونگ کے صدر علی پنو،ایم ایس ایف ن کے صدر شاہد علی،ایم ایس ایف گوجال کے صدر طلاءبیگ،تحصیل کریم آباد کے صدر ماجد اللہ بیگ،نائب صدر لیبر ونگ فضل کریم، ھحاجی کریم،سخی احمد جان ،طاہر شہزاد اور دیگر نے ایک ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن گلگت قانون ساز اسمبلی پرنس سلیم خان کے بیان کی حمایت کرتے ہیں یہ بات قابل غور ہے کہ سی پیک کے تحت 400 کلو میٹر راستہ ہنزہ سے گزر رہا ہے لیکن ہنزہ کو سی پیک میں ایک بھی منصوبہ نہیں تمام اضلاع کے پسماندہ علاقوں کی نسبت دنیا بھر میں مشہور ہنزہ میں زیادہ لوڈ شیڈنگ ہے جبکہ منصوبے کہیں اور رکھے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرنس سلیم خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ،ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کے دل کے بات کی یہ بات کافی عرصے سے ہنزہ میں گردش کر رہی تھی کہ ضلع ہنزہ کے ساتھ تمام شعبہ جات میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے لیکن پارٹی ڈسپلن کی خاطر چپ تھے پارٹی ڈسپلن کے خاطر تب تک چپ رہ سکتے ہیں جب ہمارے علاقے کے مفادات کا تحفظ ہو ۔جہاں ہنزہ کے مجموعی مفادات کو نقصان پہنچے گا وہاں سب کچھ داﺅ پر لگانے کے لئے تیار ہیں ہم سب پارٹی میں اس لئے ہیں کہ اس پارٹی میں جس کا ویژن ترقیاتی عمل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کر سکیں لیکن گزشتہ ایک عرصے سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی ہنزہ کے مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اس وقت تک رہیں گے جب تک ہمارے علاقے کے مفادات کا تحفظ ہوگا اپنے علاقے کے مفادات کے لئے کئی پارٹیوں کو قربان کر سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button