صحت

ہنزہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ہنزہ(ذوالفقار بیگ) ضلع ہنز ہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر دیا گیا۔ ضلع ہنزہ کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ضلع ہنزہ میں 6767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ اﷲ کا شکر ہے کہ ہنزہ نگر پولیو فری زون ہے محکمہ صحت احسن طریقے سے اس وائرس کا مقابلہ کیا ہے

ان خیالات کا اظہار ڈی۔ایچ۔او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے علی آباد ہسپتال میں منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ڈی۔ایچ۔او نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ہنزہ عوام کو یہ سہولت ہر جگہ مہیا کریں خاص کر پبلک پوائنٹ پر ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر عملہ تعینات کرکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران کی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں ہوگی ہمیں خوشی ہے کہ اس وقت ہنزہ پولیو فری زون ہے مگر ایسا نہ ہو محکمہ ہنزہ کوپولیو فری علاقہ قرار کرتے ہوئے بے احتیاطی ہو اس لیے چاہیے کہ سٹاف ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو کامیاب بنائیں ۔تاکہ بے احتیاطی میں کوئی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہ جائے کوئی مشکل پیدانہ ہو

انہوں نے مزید کہا ہنزہ میں پولیو مہم انتہائی کامیابی سے گھر گھر اور بس اسٹنیڈ اور دیگر اہم ضروری مقامات پر محکمہ صحت کے عملہ کام کرتا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ کی طرح اس بار بھی بھرپور کامیابی سے اس مہم کو اختتام پذیر کریں گے۔ اور ہنزہ کا ہر وہ بچہ جو پانچ سال سے کم ہو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے۔18سے21ستمبر 2017 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر شیر حافظ، ایس ایچ اوسید ابرار حسین، ڈاکٹر محمد جان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افراد بھی شریک تھے میڈیا کی طرف سے ہنزہ پریس کلب کے فنانس سکریڑی ذوالفقار بیگ بھی پروگرام میں شریک ہوئے ۔DHO ڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا ا ور کہا کہ جب بھی ہم نے انسداد پولیو مہم کا اعلان کیا ہے خاص کر میڈیا نے عوام کو شعور دیا اس وجہ سے ہنزہ میں اس مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی دشواری کا سامنانہیں ہوا اﷲ کا شکرہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع ہنزہ میں6767 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ جس کے لیے ضلع بھر میں 36 موبائل ٹمیں ،ایریا انچارج11،فکس سنٹرز 22 جبکہ ٹرانزٹ ٹیم 3 ،زونل سپروائزر 5پر مشتمل ٹیم کام کرے گی۔ پروگرام کے آخری میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا ،علما ئے کرام اور منتخب نمائیندوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ضرورت کے مطابق پولیو کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ دیا ہیں اور دیتے رہیں گے ۔ہم ان کے مشکور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button