خبریں

ہنزہ کی ترقی کے حوالے سے شاہ سلیم خان کے جائز تحفظات دور کئے جائیں گے، ترجمان حکومت گلگت بلتستان

گلگت(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبے میں منظم انداز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاچکا ہے ۔کابینہ اور اراکین اسمبلی کا وزیر اعلی پر بھرپوراعتماد ہے ۔ہنزہ ،نگر،دیامر غذرکی تعمیر و ترقی بلتستان اور گلگت کی طرح صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے ،وزیر اعلی گلگت بلتستان بہت جلد تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ،جبکہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی ہے ،میر سلیم خان کے ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جائز تحفظات کو دورکیا جائیگا ہررکن اسمبلی کو اپنے حلقے کے مسائل کے حوالے سے بولنے کا حق ہے لیکن ان تحفظات کا فورم میڈیا نہیں ہے۔وزیر اعلی دن رات ایک کرکے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی و کابینہ کو ساتھ لیکر چلنے کا رجحان رکھتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button