حادثاتچترال

چترال: دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، چھ افراد زخمی

چترال ( محکم الدین ) چترال کے مقام رونڈور میں دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ڈی ایف او وائلڈ لائف ، اور ایس ڈی ایف او بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات ک مطابق کریم آباد سے آلو لوڈ کرکے چترال آنے والی جیپ نمبر CL 618جسے ڈرائیور رحمت دین ساکن شاہ کریم آباد چلا رہا تھا ۔ کہ رونڈور کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے مخالف سمت کی طرف سے آنے والے وائلڈ لائف کے ڈبل کیبن ڈاٹسن نمبر A 8663 کوشدید ٹکر ماری ۔ جس سے ڈی ایف او اعجاز احمد ، ایس ڈی ایف او الطاف علی شاہ اور ڈرائیور رحمت الدین جبکہ جیپ میں سوار مجاہد فورس کے دو سپاہی حسین علی اور سپاہی شیر محمد اور ڈارئیور زخمی ہوئے ۔ تاہم سب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ حادثے کے بعد زخمی ڈی ایف او اور ایس ڈی ایف او کو ممتاز سوشل ورکر مہترجو نورالدین کے گھر منتقل کیا گیا۔ جہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔جیپ میں سوار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ حادثے میں دونوں طرف گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ڈرائیور جیپ رحمت دین نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ سامنے آنے والی گاڑی کو راستہ دینے کیلئے بریک لگائی ۔ جس کی وجہ سے جیپ اچانک مُڑ گئی ۔ اور وائلڈ لائف کی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ تاہم اللہ کا فضل ہے ۔ کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ شغور پولیس نے حادثے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button