ہنزہ کی آبادی کم ظاہر کرنا سازش کا حصہ ہے، نوجوان خاموش نہیں رہیں گے، عرفان رہنما یوتھ ونگ پیپلزپارٹی

ہنزہ کی آبادی کم ظاہر کرنا سازش کا حصہ ہے، نوجوان خاموش نہیں رہیں گے، عرفان رہنما یوتھ ونگ پیپلزپارٹی

92 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

کراچی (پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما عرفان لالا نے ہنزہ کے سیاسی حالات پر بلائی گئی مٹینگ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہنزہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ ہنزہ کے نوجوانوں اب خاموش نہیں رہینگے اگر زیادتیوں کا سلسلہ یوں جاری رہا تو نیشنل اور انٹرنیشنل فورمز کے در پر دستک دئنگے۔ مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت میں ناکام ہوچکی ہے ۔تعصب اور علاقہ پرستی کو ہوا دے کر عوام میں دوریاں پیدا کی جارہی ہے ۔ ماضی میں بھی ہنزہ کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا گیا ہے عوام ہنزہ ہمیشہ اس ملک کے قابل فخر شہری بنے رہے لیکن حکومت نوجوانوں کو اشتعال انگیزی کی طرف مائل کر رہی ہے۔

ہنزہ سے کراچی تک تمام نوجوانوں جناب امجد اڈوکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور جناب ظہور اڈوکیٹ کے قیادت میں ہنزہ کی آبادی کم ظاہر کرنے کی سازش کو بےنقاب کرئنگے ۔ ن لیگ ہنزہ کے نوکریوں پر بھی باہر سے لوگ بھرتی کررہی ہے ۔ جبکہ ہنزہ کے نوجوان بےروزگار پھر رہے ہیں

مٹینگ میں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور ہنزہ کے یوتھ نے کہا کہ گورنر جناب میر غضنفر علی خان اور وزیر اعلی حفیظ الرحمن ہنزہ کے منتخب نمائندے کو اگر اپنے پارٹی کا حصہ نہیں سمجھتے تو کیوں انہیں پارٹی ٹکٹ دے کر عوام کو گمراہ کیا گیا۔ یوتھ نے ہنزہ کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ہماری خاموشی اور شرافت کو کمزری نہ سمجھا جاۓ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔