نوجوان

گلگت: قوم کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

گلگت (پ ر) جی بی پرائیڈ گلگت کی جانب سے ” قوم کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار ” کے عنوان سے ایک مقامی ہوٹل میں سیمنار منعقد ہوا۔ ضلع غذر یاسین کے نوجوان اور علاقے کی عمائدین کی بڑی تعداد نے اس سیمنار میں شرکت کیں اور کامیاب بنایا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جی بی پرائیڈ کے سوشل میڈیا آفسیر سید احمد علی شاہ نے جی بی پرائیڈ کی جانب سے عمائدین اور شرکاء سیمنار کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کے کلمات سے استقبالیہ خطاب فرمایا۔

سیمنار کے گیسٹ سپیکر مذہبی سکالر، رائٹر اور سوشل ورکر محمد جان صاحب نے قوم کی ترقی نوجوانوں کی کر دار کے حوالے سے قرآن و سنت کی روشنی میں تقریر کیں اور ملٹی میڈیا پر پریزنٹیشن دیا ۔ جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور ملکی سلامتی میں نواجونوں کی کر دار کو سراہتے ہوئے حب الوطنی کے جذبے اور بے دار ی پر زور دیا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے یہ تقاضا کیا کہ اپنے علاقے میں موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی شخصی ترقی ، علاقے کی بہبود اور ملک کی وفاداری میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اور اپنے علاقے کی ایک مثبت پہچان پوری دنیا میں متعارف کروایا۔

معزز مہمان نے اپنی تقریر کے اختتام پر شرکاء سیمنار کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ جی بی پرائیڈ گلگت کے اسسٹنٹ کوارڈنیٹر مس فاطمہ بیگ نے بھی اسی عنوان کے حوالے سے ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیں جس میں علاقے کی ترقی میں موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی زندگیاں بہتر بنانے پر زور دیا اور مختلف ذرایعوں سے رہنمائی بھی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء سیمنار نے مختلف رول پلے (ڈرامائی انداز ) میں مسائل کی نشاندہی اور پھر مسائل کے حل اور ایک مثبت پیغامات دیئے۔ اور یقین دلایا کہ علاقے کی ترقی اور علاقے کی مثبت پہچان کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور ملک سلامتی ، دفاع کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی کے لئے ہمیشہ تیار رہنگے اور اس عہد کے ساتھ کہ محب وطن رہینگے اور غیر ملکی سازشوں کا سینہ تان کے مقابلہ کرینگے ۔ اور علاقے میں ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھے گے جن سے علاقے اور ملکی سلامتی پر حرف آتا ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button