تعلیم

امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بابو اسحاق میموریل کیش ایوارڈ سے نوازا گیا

سکردو ( بیورو رپوٹ)میٹرک اور انٹر میڈیٹ میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں بابو اسحاق میموریل کیش ایوارڈ دیا گیا یہ تقریب معرفی فاونڈیشن کمپلکس کے سبزہ زار پہ ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سینئیر وزیر حاجی این تابان تھے اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ایک ہی راستہ ہے وہ تعلیم ہے. تعلیم سے آراستہ ہونے کے بعد ترقی اور عزت خود چل کر آتی ہے.معرفی فاونڈیشن مبارک باد کے مستحق ہے جس نے بلتستان کے طلبہ و طالبات میں مقابلہ کا رجحان پیدا کیا اج بورڈ اور یونیورسٹی میں پوزیشن بلتی طلبہ حاصل کر رہے ہیں اس موقعہ پر یوسف حسین آبادی نے بابو اسحاق کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ بابو نے اپنی زندگی میں بلتی لوگوں کا جیسا خیال رکھا اس کی مثال ملنا محال ہے.انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ کس علاقے،نسل اور مذہب سے ہے بلکہ جس نے بھی بلتی زبان میں بات چیت کی اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی.اس تقریب میں معرفی فاؤنڈیشن کے جی ایم فاضل علی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نامور کمپیر احسان علی دانش نے نظامت کے فرائض انجام دئے فیڈرل بورڈ سیمیٹرک میں کیڈٹ کالج کے وجاہت اللہ نے پہلی پبلک سکول کے شہربانو نے دوسری کیڈٹ کالج ہی کے محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کے آئی یو سے نوازے ہائی سکول سکردو کے محمد شریف نے پہلی گرلز ہائی سکول شگر کے صابیرہ ستم نے بھی پہلی ہائی سکول کندس خپلو کے اباد حسین نے دوسری اور حسین آباد کے سایرہ مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی انٹر میڈیٹ میں فیڈرل بورڈ سے جناح پبلک سکول کی روبینہ بتول نے پہلی کیڈیت کالج کے میاں علی عرفانی نے دوسری جبکہ جناح پبلک سکول کی ساجدہ مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کے آئی یو سے ڈگری کالج سکردو کے محمد طاہر نے پہلی گرلز کالج سکردو کی کائنات زہرا نے دوسری اسی کالج کی ریحانہ ابراہیم.نے تیسری پوزیشن حاصل کی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button