کھیل

گلگت: ریپلنگ اور کلائمبنگ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

گلگت: سپورٹس بورڈ آفس گلگت میں یوم دفاع کے مناسبت سے گلگت بلتستان کلائمبنگ اینڈ ایڈونچرزا سپورٹس ایسو سیشن (GBC&ASA) اور گلگت سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ریپلنگ اور کلائمبنگ ٹرینگ کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا. پروگرام میں GBC&ASA کے جنرل سیکرٹری محمد انیس اور نائب صدر عدنان حسین نے ایڈونچر کے شوق رکھنے والے نوجوانوں کو کلائمبنگ اور ریپلنگ کے بنیادی اصولوں کے حوالے سے بتایا اورریپلنگ کا مظاہرہ کر کے دکھایا . جس سے رہنمائی لیتے ہوے نئے نوجوانوں نے بھی ریپلنگ کا مظاہرہ کر کے پروگرام میں شریک مہمانوں سے داد حاصل کی. پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ جناب حسین علی نے GBC&ASA کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے آگے بھی اس طرح کے ایڈونچرز پروگرام میں بھرپور تعاون کی یقین داہی کی۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڑ کا کہنا تھا کہ علاقے کے امن و امان اور ماحول کے تحفظ کے لیے ایسے غیر نصابی سرگرمیاں ایک موثر عمل ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button