متفرق

دیامر: خان بہادر پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن دیامر کا صدر نامزد

گلگت (پ ر) مورخہ17 ستمبر بروز اتوار کو پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے نمائندگان نے ضلع دیامر کا دورہ کیا۔اجلاس میں ضلع بھر سے تمام سٹاک اسسٹنٹ صاحبان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی صدر کا چناؤ عمل میں لایا گیا اور بلا مقابلہ خان بہادر کو پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن دیامر کا صدر اور یاسر عرفات کو جنرل سیکریٹری اور رضوان کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں نومنتخب صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکر گزار ہیں جنھوں نے آج دیامر کا دورہ کیا اور ساتھ ہی ضلع دیامر کے مختلف ڈسپنسریوں کے انچارج صاحبان کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے قیمتی وقت نکال کر اجلاس میں شرکت کی اور یاسر عرفات جنرل سیکریٹری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر چلاس جناب عزیز الرحمن صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اس اجلاس میں شرکت فرما کر حوصلہ افزائی فرمائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button