خبریں

گلگت : میونسپل کارپوریشن نے محرم الحرام کے دوران شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی پلان تشکیل دے دیا

گلگت (پ ر) محرم الحرام کی آمدآمد اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد کے حکم پر میونسپل کارپوریشن گلگت نے صفائی کیلئے ہنگامی پلان تشکیل دے دیا ۔ پلان کےتحت شہر کو تین سیکٹرز میں ترتیب دے دیا گیا ہے ہر سیکٹر میں مجسٹریٹ کے ہمراہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ایریا سپر وائزر اور سینیٹری مشینری بھی ہمراہ ہونگی کوتاہی اور غفلت بھرتنے پر سخت کاروائی ہوگی ۔چیف آفیسر صفائی پلان کا نگرانی کریں گے اور اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو رپورٹ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی پلان تشکیل دے دیا ہے پلان کے تحت شہر کو تین سیکٹرز پر تقسیم کر دیا گیا ہے جہاں پر مجسٹریٹس کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سپر وائزر اور مشینری بھی ہمراہ ہونگی تاکہ صفائی کو یقینی بنانے کیلئے مدد مل سکے ہنگامی پلان کا مقصد شہر کو صاف ستھراء رکھنا ہے تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو آلودگی جیسے مسائل کا سامنا نہ ہو ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button