نوجوان

گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ بوائے اسکاوٹس کے لیئے قائد اعظم بیج ٹریننگ کا انعقاد

گلگت: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گورنر ہاوس گلگت میں گلگت بلتستان بوائے سکاوٹس ایسو سی ایشن کے زیرنگرانی منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں قائد اعظم بیج پاس کرنے والے سکاوٹس اورا سکاوٹ لیڈر ز میں اسناد تقسیم کئے اور گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ بوائے اسکاوٹس کا قائد اعظم بیج ٹریننگ منعقد کرانے پر گلگت بلتستان بوائے سکاوٹس ایسو سی ایشن کو مبارکباد دی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان میں مختلف قدرتی آفات کے دوران اسکاوٹس کے خدمات کو سراہا اور اسکاوٹ لیڈرز کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے سکاوٹنگ کے تصور کو اور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کو والنٹیری خدمات کے سلسلے میں ٹریننگ منعقد کرکے اس تصور سے متعار ف کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مابین اخوت و بھائی چارگی کو اور فروغ دیا جا سکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے زیر منعقدہ قومی تقریبات کے دوران گلگت بلتستا ن کے بوائے سکاوٹس کو مد عوکیا جائیگا اور گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ کو اور مضبوط کرنے کے لیئے اقدامات کئے جائنگے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ کو صوبائی سطح پر سیٹ اپ فراہم کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان کے اسکاوٹس کو اس طرح کے مختلف ٹریننگز میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے اسکاوٹس لیڈرز کی درخواست پرحکومتی سطح پر کیمپوری کا انعقاد کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کمشنر عمران حسین میر نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور سیکریٹری ٹو گورنر نجیب عالم کو سونیئرز بھی پیش کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button