خبریں

حضرت عمر فاروق کی یوم شہادت پر عام تعطیل نہ کرنا افسوس ناک ہے، علمائے دیامر

چلاس(عمرفاروق فاروقی سے)خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہُ کی یوم شہادت کے موقع پر علمائے دیامر کا ایک اہم اجلاس چلاس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مولانا مفتی حفیظ اللہ مولانا عبدالمجید ،نکیر خان حفیظ الرحمن طارق،ابوبکر،قاری محمد دین و دیگر نے شرکت کیا ۔اجلاس میں حضرت عمرفاروق رضی اللہ کی طرز زندگی ،طرز حکمرانی اور اسلام کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالمجید نے کہا کہ سیدنا حضرت عمر رضی اللہ اسلام کے ستون تھے آپ کی خلافت اسلامی فتوحات و ترقیات کا نشان تھی ۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ کا اسلام لانا ،مکہ سے ہجرت کرنا اور عہد خلافت پر متمکن ہونا مسلمانوں کیلئے خیر و فلاح کا ضامن تھا ۔اجلاس میں مفتی حفیظ اللہ و دیگر نے کہا کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ کی زندگی تمام مسلمانوں کیلئے ایک روشن مینار ہے ۔عمر رضی اللہ نے انصاف و عدل کی حکمرانی قائم کی ،سیدنا عمر رضی اللہ کا طرز حکمرانی تمام مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ملک میں امن اور انصاف قائم کیا جاسکتا ہے ۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہُ کی سیرت سے عوام کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے ،دیامر کے علمائے کرام اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات و شہادت کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ کی یوم شہادت پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان نہ کرنا افسوس ناک ہے حالانکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پچھلے سال عام تعطیل کرنے کا وعدہ کیا تھا ،جس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button