سیاست

فاروق احمد اور ان کا نام نہاد پینل یونین کونسل کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتا، عابد چلاسی، صدر آئی ایس ایف دیامر ڈویژن

گلگت(پ ر)انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن دیامر استور ڈویژن کے صدر عابد چلاسی ،ISFضلع دیامر کے صدر احمد چلاسی ،سینئر رہنماء آئی ایس ایف اجمل بھٹی ،سینئر رہنماء یوتھ ونگ سید اسماعیل شاہ اور ارشاد قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے جنرل سیکریٹری فاروق احمداور ان کا پینل یونین کونسل کابھی سیٹ جیت نہیں سکتے ہیں وہ شاہ ناصر کے خلاف غلط بیانی کررہے ہیں۔فاروق کو حشمت اللہ اور دیگرچند لوگ استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا حشمت اللہ ،فاروق اور ان کے پینل کو جہانگیر ترین نےجھوٹ بولنے پر عہدوں سے فارغ کیا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان حضرات نے تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور دیگر رہنماؤں کے پاس جاکر یہ کہا تھا کہ حشمت اللہ کے پاس ہیلی کاپٹر ہے اور انہوں نے گلگت بلتستان میں 50کروڑ روپے پارٹی کی فعالیت کیلئے خرچ کئے ہیں، جس پر جہانگیر ترین نے شاہ ناصر ،راجہ جلال اور فتح اللہ کو بلا کر کہا تھا کہ ان بندوں سے ہمارے جان چھڑاوں کیوں کہ یہ لوگ حد سے زیادہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا شاہ ناصر سابقہ مشیر صحت عبدالقدوس کے صاحبزادے ہیں اور وہ 5بار الیکشن جیت کر اسمبلی کے ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا شاہ ناصر اور پارٹی کے دیگر رہنماوں پر تنقید کرنے سے پہلے فاروق احمد ہزار بار سوچے اور ان کے خلاف آئندہ بیان بازی کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

ISFاور یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کا ہر کارکن مرکز کی جانب سے منتخب کردہ صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ہر فیصلے کو لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button