خواتین کی خبریںسیاست

لیگیوں کا کام کرپشن کرنا اور عدالتوں سے سزا پانے کےبعد”مجھے کیوں نکالا” کہنا رہ گیا ہے، ساجدہ صداقت رہنما پیپلز پارٹی

استور( بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی رہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات سمیت دیگر لیگی امجد ایڈوکیٹ اور جمیل احمد کی قائدانہ صلاحیتوں سے حواس باختہ ہو کر ان کے خلاف بیان بازیاں کر رہے ہیں۔ امجد ایڈوکیٹ اور جمیل احمد گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں کے کرن ہیں۔ ان کی عظیم اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کی عوام کے دلوں میں بسے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لیگیوں کا کام صرف ٹھکیوں کی بندر بانٹ کرنا اور سرکاری اداروں میں کرپشن کرنا ہے۔ ایسے میں  جب عدالتیں ان کے خلاف فیصلے دیتے ہیں تو پھر گلیوں میں شور مچاتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ حفیظ سرکار نے گلگت بلتستان کو تباہی کے دہانے میں پہنچایا ہے اور یہ کہ ان کا ایک ہی مشن ہے کہ کرپشن کر کے پیسے کمانا ہے گلگت بلتستان میں جو کچھ ہے وہ پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ن لیگ والے تو صرف جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں لیگی رنما جتنے بھی امجد ایڈوکیٹ اور جمیل احمد کے خلاف بیان بازیاں کریں لیکن یہ عوام کے حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے والے عظیم لیڈر ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button