خبریں

دشمن ایجنسیاں‌میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے اذہان خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک

گلگت(پ ر)فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ نوجوان ملک ، قوم اور معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے اورملک و قوم کا مستقبل ہے۔کسی بھی قوم کی طاقت اسکی یوتھ ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز طلباء وطالبات کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا آج کا نوجوان ہمارا مستقبل ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم کیسے بن سکتے ہیں اس کیلئے ہمیں آگے بڑھنا ہوگااورہمیں انفرادیت سے بڑھ کر اجتماعیت پر فوقیت دینی ہوگی،نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کیلئے مثبت سوچ اپنائیں تاکہ ملک کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہوسکے۔ملک و قوم کیلئے اچھا اور بہتر کام ہمارا نوجوان ہی کرسکتا ہے،ہم نے اپنے مستقبل کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے اور ہم اپنی زمہ داریوں سے نابلد نہیں رہنا چاہیئے۔کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں کی معاشروں کی تشکیل کی اہمیت پہ تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان ملک کے دیگر حصوں سے ہزار درجے بہترہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو دور جدید کے تمام تقاضوں سے روشنا ہو کر اچھے اور برے کی تمیز رکھتے ہوئے دشمنوں کی چال کو سمجھنے پہ زور دیا.کمانڈر ایف سی این اے نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے کندھوں پہ قوم کی رہنمائی کا بہت بڑا بوجھ ہے اور انہوں نے اس ذمہ داری کو احسن انداز سے پورا کرنا ھے.انہوں نے اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کے بغیر ممکن نہیں.دشمن کی ایجنسیاں میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ہمارے نوجوانوں کے ازہان خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں 9 آرمی پبلک سکولز،2 کیڈٹ کالجز اور 49 ہاسٹلز پاکستان آرمی کے زیر انتظام چل رہے ہیں اور ان ہاسٹلز میں رہائش پزیر طلباء کو مفت سہولیات بہم پہنچایا جارہا ہے۔افطار ڈنر کے بعد طلباء و طالبات کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے اگر کسی نے ملکی سالمیت پر انگلی اٹھائی تو اس انگلی کو کاٹ دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button