ہنزہ نگر پریس کلب کا اجلاس، مرتضی شامیری کی قیادت پر اظہار اعتماد

views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنز ہ نگر (بیورو رپورٹ ) ہنزہ نگر پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس صدر ہنزہ نگر پریس کلب غلام مر تضی ٰ شامیر ی کی صدارت میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں نائب صدر اجلاس حسین، یوسف نگری انفارمیشن سیکریٹری، اقبال راجوا، اسد غازی،حسین نگری، معیز خان، چراغ، ودیگر صحافیوں نے شرکت کی۔اس مو قع پر مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے دوران صدر غلام مر تضی ٰ شامیر ی کی بطور صدر کارکر دگی پر اظہار اعتماد کر تے ہوئے انکی منصب صدارت میں ایک سال کیلئے تو سیع دی گئی ۔اجلاس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے مرتضی ٰ شامیری کی اعتماد کر تے ہوئے ان کو بلا مقابلہ مقرر کیا۔۔ علا وہ ازین پریس کلب نئی کابینہ کی تشکیل تک مو جودہ کابینہ کا بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ اور آئندہ باہمی مشاورت کے ذریعے کابینہ کی تشکیل عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ہنزہ نگر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے گلگت بلتستان کے پریس کلب کے صدر و کابینہ کے ساتھ مل کر ہنزہ نگر کے پریس کلب کے مسائل حل کرنے کا فیصلہ کیا۔اور دیگر امور و مسائل کے حل کیلئے انتطامیہ ہنزہ نگر اور گلگت بلتستان حکومت سے رابطہ کر نے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔