گلگت بلتستان میں طبعی سہولیات ۔ لمحہ فکریہ

views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت بلتستان کو بحیثیت ایک متنازعہ قوم اور خطے کے جس طرح زندگی کے تمام شعبہ جات میں مشکلات کا سامنا ہے ان میں سے ایک شعبہ صحت کا بھی ہے ۔ صحت کی بہتری انسان کی بقاء سے جُڑی ہوئی ہوتی ہے لہذا یہ مسلہ ذیادہ پیچیدہ ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے خطے میں اسطرح کے اہم مسائل ہمیشہ غیرمتوجہ رہے ہیںآج ہم کوشش کریں گے کہ اس اہم قومی ایشو پر کچھ بحث کریں شائد اقتدار کی ایوانوں تک ہماری بات پونچ جائے۔گزشتہکئی مہینوں سے وزیر صحت صاحب کا اخباری بیانات نظر سے گزر رہا تھا وزیر موصوف ہر وقت فرماتے ہیں کہ محکمہ صحت فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اسی حوالے سے مختلف اوقات میں ورکشاب کی منعقد کے تصاویر اور خبریں بھی گاہے بگاہے مقامی اخبارات میں دیکھنے اور پڑھنے کو ملتے ہیں مگر صحت کے حوالے سے جس مسائل کی حل کیلئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے اس پر آج تکجامع منصوبہ بندی نظر نہیں آیا۔پچھلے پانچ سالوں کے دوران عوام میں یہی ارمان میں رہ گئے کہ حکومت خطے میں کو ئی ایسا میڈیل سنٹرز قائم کرے جہاں ہر قسم کی پیچیدہ ا مراض کا علاج ہو مگر عوام کا یہ خواب پورا نہیں ہو سکایوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس حکومت کا طب کے شعبے میں کارکردگی زیرو کی ریٹ پر رہا جس کے سبب گلگت بلتستان کے عوام اس وقت پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے تربیتیڈاکٹروں کیلئے ایک بہترین تجربہ گاہ بن چکی ہے جو مئی کے شروع سے لیکر جولائی کے آخر تک سیرسپاٹے کے ساتھ گلگت بلتستان کے عوام پر کئی قسم کے تجربے کرکے چلے جاتے ہیں ساتھ ہی یہ خطہ ان میڈیکل لیبارٹریوں کیلئے بھی ایک پریکٹیکل لیب کا خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں چاہئے نجی ہو یا سرکاری جو بھی داوئی مارکیٹ میں نیا لایا جاتا ہے جس کا تجرباتی عمل بھی گلگت بلتستان کے عوام سے شروع ہوتا ہے ۔لیکن سردیاں شروع ہوتے ہی تجرباتی مسیحا غائب ہوجاتے ہیں حالانکہ اُس وقت گلگت بلتستان کے موسمی اثرات کی تبدیلی کے باعث عوام بیماریوں کا ذیادہ شکار رہتے ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق تجرباتی دوائیوں کے استعمال کے بعد اکثر مریض جسے کوئی معمولی بیماری لاحق ہوتی ہے لیکن سردیوں کے موسم میں دوائیوں کی عدم دستیابی کے باعث وہ مرض مضر بن جاتی ہے اور لوگ دیسی ٹوٹکوں کے ذریعے علاج شروع کرتے ہیں جو کہ بعد میں موذی مرض میں تبدیل ہو کرخطے میں عدم سہولیات کے باعث علاج کیلئے پاکستان کے شہروں کی طرف رخ کرنا پڑتا ہے۔یوں گلگت بلتستان کے عوام کیلئے صحت بھی زندگی کے ایک جدوجہد میں شامل ہے کیونکہ آج کی اس ترقی یافتہ دور میں جہاں دنیا نے ہیلتھ کے شعبے ترقی کیکئی منازل طے کر چکے ہیں لیکن یہ خطے آج بھی ایک تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں اس خطے میں آذادی کے 66سال بعد بھی بین الاقوامی معیار کا میڈیکل سنٹر قائم نہیں ہوسکا ۔آج کے دور میں بھی جب دنیا نے چاند پر قدم رکھا لیکن اگر گلگت بلتستان میں اب تک دانتوں کی سرجری گردے کا آپریشن اور دل کی تکلیف جیسے موذی اور تکلیف دہ بیماریوں کیلئے مقامی طور پر علاج ممکن نہیں ۔ حالانکہ گلگت بلتستان کے نامی گرامی سرکاری ہسپتالوں میں بڑے بڑے سرجن موجود ہیجو صرف سکیل کے حساب سے بڑی تنخواہ لینے کا ہی کام کرتے ہیں۔خطے کی تمام سرکاری ہسپتالوں میں دیکھنے کو تمام شعبہ جات کے بورڈ بھی لگے ہوئے ملتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام شعبہ جات ہاتھی کے دانت کے مصداق ہے ان شعبہ جات سے عوام آج تک مستفید نہیں ہو سکے کیونکہیہاں وسائل کا فقدان ہے۔آنکھوں کے حوالے سے اگر بات کریں تو بھی یہی مسلہ ہے شعبہ تو موجود ہے لیکن نہ کوئی سپیشل سرجن نہ بیماری کی تشخیص کیلئے کوئی لیبارٹری قائم ہے۔اسی طرح اگر کبھی کسی ناگہانی حادثے کا سامنا کرنا پڑا تو گلگت بلتستان میں اب تک ایک آئرایمبولینس بھی موجود نہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال میں امداد ی کام آسکے اسی طرح ایمبولینس کی بات کریں تو یہ سہولت بھی صرف شہری علاقوں تک محدود ہے مگر گلگت بلتستان کی آبادی کا تقریبا 70فیصدحصہبالائی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں کے عوام آج بھی حفضان صحت کے بنیادی اصولوں سے ناآشنا ہے۔ اگر فرض کریں سکردو سٹی سے صرف 60کیلومیٹر پر بھی کوئی ایسا حادثہ پیش آئے تو اکثر اوقات دیکھنے کو ملا ہے کہ ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں راقم اگر صرف اپنے آبائی گاوں غاسنگ منٹھوکھا کی بات کریں تو گزشتہ سالوں میں کئی افراد حادثات اور قدرتی آفات کے بعد صرف طبعی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں مگر ہمارے نام نہاد لیڈران کو ٹس سے مس تک بھی نہیں ہوتے اسی علاقے میں اس وقت ایک سول ڈسپنسری اور ایک نجی دواخانہ موجود ہے لیکن سرکاری ڈسپنسری کوئی کارساز نہیں بلکہ ایک مقامی بیٹھک کا کام سرانجام دے رہے ہیں بلکل یہی صورت حال گلگت بلتستان کے ہر گاوں دیہات کا ہے جہاں پر قائم سرکاری ڈسپنسریاں کبھی بیٹھک تو کبھی گیسٹ ہاوس کام سرانجام دیتے ہیں۔ اسطرح کے مسائل کے سبب گلگت بلتستان کے دیہاتی آبادی کے لوگوں کو معمولی بخار کیلئے بھی ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے مگر وہاں بھی کوئی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہوتا کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر صاحبان ذاتی شفاخانے کھول بیٹھے ہیںیوں مریض کو سرکاری خرچے پر تشخیص کرنے کے بجاے ذاتی دواخانوں کیلئے ریفر کرتے ہیں جہاں دور دراز سے آئے ہوئے غریب مریضوں کا علاج کے نام پر کھال اُتار دیا جاتا ہے لیکن مرض کی تشخیص پھر بھی نہیں کرپاتے کیونکہ وہاں بھ

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔