ہنزہ نگر میں گیس ڈیلرز کی من مانیاں جاری، ضلعی انتظامیہ کا حکمنامہ نظر انداز

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کے قیمتوں میں کمی کے بعد ہنزہ نگر کے گیس ڈیلز کی مان مانی، گیس ڈیلز نے خود ساختہ ریٹ لیسٹ جاری کردی۔گزشتہ دنوں ایل پی جی پاکستان کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 125فی کلو گرام گیس فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ہنزہ نگر کے گیس ڈیلز 180روپے کا فروخت کر رہے تھے۔ ہنزہ نگر انتظامیہ نے گزشتہ دنوں گیس ڈیلرز کے لئے نئی قیمتوں ایشو کیاگیا تھا۔ اور عوام ہنزہ نگر کو باضابطہ ریٹ لسٹ جاری کیا تھا ۔ گزشتہ روز میڈیا سروے کے مطابق پتہ چلا کہ گیس ڈیلز ایک خود ساختہ ریٹ لسٹ لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے تھے۔ جس کی قیمت 1670روپے 11.8فی کلو گرام کیا گیا تھا۔عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے بروقت عوامی مسائل کو سمجھتے ہوئے نوٹس لے لیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

pamir.times@gmail.com

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔