گلگت بلتستان

ثقافتی تہواروں کے ذریعے امن و امان ، محبت ، بھائی چارگی اورقومی یگانگت کا درس ملتا ہے، گورنر میر غضنفر علیخان

ہنزہ (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہنزہ کے گاو ں التت میں محکمہ جنگلات ہنزہ کی طرف سے درخت لگا کر شجر کاری مہم 2016کا آغاز کیا اور موسم بہار کی آمد پر ہنزہ کا روایتی تہوار بوفاو کے تقریب میں بھی شرکت کی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانے سے معاشرہ صاف و شفاف رہتا ہے ۔ ہنزہ کے ہر باسی پر فرض ہے کہ اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ہنزہ کو صاف شفاف رکھنے اور ہنزہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گلیشرز پگل رہے ہیں جس کو بچانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ سال 2016میں صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے سارے ضلعوں میں سرکاری سطح پر شجر کاری مہم چلائے گی اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر معاشرے کو قدرتی آفات سے بچانے کے لیئے عوام میں شعور پیدا کریگی ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ، ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفر اللہ خان اور پرنس سلیم خان نے ہنزہ کے گاوں التت میں محکمہ جنگلات ہنزہ کی طرف سے درخت لگا شجر کاری مہم 2016کا آغاز کیا ۔
گورنر گلگت بلتستان میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہنزہ کا روایتی تہوار بو فاو کے پہلے دن کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے اباو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کو امن کا گہوراہ بنائیں اور اپنی ثقافت کو ختم ہونے سے بچائیں ۔ ہمارے آباو اجداد ثقافتی تہواروں کے ذریعے امن و امان ، محبت ، بھائی چارگی اورقومی یگانگت کا درس دیتے تھے اسی طرح ثقافت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم بھی گلگت بلتستان میں امن و بھائی چارگی کا پیغام پھیلا کر علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button