ماحول

ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر سکردو میں واک اور سیمینار کا انعقاد

سکردو(نامہ نگار ) مڈل سکول سدپارہ میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی اور اسکی آگاہی کے حوالے سے محکمہ ماحولیات گلگت بلتستان کی جانب سے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا سیمینار کے مہمان خصوصی سینئر وزیر حاجی اکبر تابان اور رکن اسمبلی حلقہ نمبر2کا چو امتیاز حیدر خان نے صدات کی اس موقع پر پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد اور سینئر صحافی نثار عباس اور محکمہ ماحولیات گلگت بلتستان کے محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید منور حسین نے بھی شرکت کی اس موقع پر سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا کہ محکمہ مالیات کی جانب سے سدپارہ گاؤں میں ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پروگرام اور واک کر کے محکمہ ماحولیات نے اچھا کام کیا چونکہ سدپارہ گاؤں کے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ سدپارہ گاؤں میں پینے کے صاف پانی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے چونکہ سکردو عوام سدپارہ ڈیم کے پانی جو کہ سدپارہ گاؤں کے نالے سے گزرتا ہے اور لوگ استعمال کر رہا ہے اس حوالے سے ہمیں مقامی لوگوں میں آگاہی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سدپارہ گاوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور سدپارہ گاؤں کو سکردو میونسپل میں ضم کرنے کیلئے بھی کوشش کرینگے

pix-maholiyat

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے اس خطے میں وسائل کی کمی نہیں ہمارے پاس گلیشرز ، ندی نالے اور پانی کا وافر مقدار میں موجود ہے اس وقت سدپارہ ڈیم سکردو کے عوام کیلئے پینے کا واحد ذریعہ ہے جب تک سدپارہ کے عوام اور کمیونٹی کو اس حوالے سے آگاہی اور شعور بیدار نہیں کریں گے اور انکو سہولیات فراہم نہیں کرینگے شہر کے اندر پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ اس وقت شتونگ نالہ پروجیکٹ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم محکمہ ماحولیات کی جانب سے چند ریچھوں کو بچانے کیلئے ابھی تک این او سی نہیں دے رہا جس سے عوام میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے محکمہ ماحولیات شتونگ نالہ پروجیکٹ کو شامل کرنے کیلئے سکردو کے عوام کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے ماحولیات کی آلودگی اور تبدیلوں کے روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات گلگت بلتستان سید منور حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات گلگت بلتستان محدود وسائل کے باوجود علاقے میں ماحولیاتی آلودگی اور جنگلی حیات کے تحفظ ور جنگلات کے کٹاو کو روکنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سدپارہ میں سیمینار کے انعقاد کا مقصد اس خطے کے عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے تقریب سے پریس کلب کے صدر محمد حسین آزاد ، سینئر صحافی نثار عباس اور ہیڈماسٹر مڈل سکول سدپارہ محمد علی نے بھی خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button