عوامی مسائل

2015 میں سیلاب سے متاثر ہونیوالے وزیر پور اور گلاب پور شگر کے مکین اب بھی بحالی کے منتظر

شگر(عابدشگری)وزیر پور اور گلاب پور شگر میں2015کے سیلاب کے آثارکیساتھ متاثرین امداد اور بحالی کی راہ تکتے رہ گئے نہ ہی بحالی کیلئے اقدامات اٹھایا گیا اور نہ ہی متاثرین کی داد رسی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شگر کے علاقہ گلاب پور اور وزیر پور میں 2015میں آنے والے بدترین سیلاب سے تباہی دوچار ہواتھا ۔ سیلاب سے لوگوں کی ہزاروں درخت اور ہزاروں کنال اراضی تباہ ہوگئے تھے۔اور لوگوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔جس پرشگر انتظامیہ فوری طور حلقہ پٹواری کے ذریعے لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لیا تھا اور نقصانات کے ازالے کیلئے فہرست مرتب کی تھی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے موقعے پر دورہ کرکے متاثرین کو نقصانات کے ازالے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کی یقین دہانی کی تھی۔

تاہم تین سال گزرنے کے باؤجود اب بھی متاثرین امداد اور بحالی کی راہ تکتے رہ گئے ۔ نہ ہی بحالی کیلئے قدامات اٹھایا گیا اور نہ ہی لوگوں کی نقصانات کا ازالہ کیا گیا۔

متاثرین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کا پاسداری کرتے ہوئے فوری طور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اقدامات کیساتھ متاثرین کی نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کیا جائے۔ورنہ متاثرین سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button