گلگت بلتستان

انتخابات کی بہتر کوریج کے لیے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے، عنایت اللہ شمالی نگران وزیر اطلاعات

Election logo
گلگت( نامہ نگار) نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی آئندہ ہونے والی انتخابات کی بہترین کوریج کیلئے صحافیوں کے مسائل اور حقوق کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے ، وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی اہل قلم سے وابستہ شخصیت ہے امید ہے عنایت اللہ شمالی صحافیوں کو درپیش مسائل کاادراک میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں عنایت اللہ شمالی کی قیادت میں قائم مقام صدر گلگت پریس کلب معراج عالم اور سینئر نائب صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس محمدطاہر راناسے ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی نے کہا وزیر اطلاعات کی وزارت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہوں۔ اگر صحافیوں کے حقوق اور مسائل حل کرنے میں رکاوٹیں حئل ہوئی یاناکا،م رہا تو پریس کلب میں اکر استفعیٰ دونگا،اہل قلم سے وابستہ تھی اس لئے اس وزارت کو حاصل کیا تاکہ اہل قلم میں موجود بے چینوں اور محرومیوں ازالہ کرسکوں۔ قبل ازیں قائم مقام صدر معراج عالم اور نائب صدر یونین آف جرنلسٹس طاہر رانا نے نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کو گلگت بلتستان کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں رائج ویج بورڈ ایوارڈ کااطلاق گلگت بلتستان میں نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے صحافی برادری تمام ترحقوق اور مراعات سے محروم ہونے کے ساتھ سنگین معاشی استحصال کے شکارہیں۔ تمام علاقائی اور عوامی مسائل کوایوانوں میں اجاگر کرکے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کی توجہ مبذول کروانے والے صحافی برادری کودرپیش مسائل پر توجہ کی ضرورت ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کویقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button