کھیل

14 اگست سے ہنزہ پریمئیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا

ہنزہ(رحیم آمان)ہنزہ کر یم آباد پاک جاپان چوک سپورٹس کلب کی جانب سے گزشتہ چھ سالوں کی کامیابی کے بعد سال 2016کے لیے بھی 14اگست سے ہنزہ پریمیرلیگ (HPL) فٹبال ٹورنامٹ کے ساتویں سیشن کا انعقاد اولڈ پولو گراونڈ کریم آباد ہنزہ میں کیا جا رہا ہے۔

سپورٹس کلب کے صدر نصرت علی نے میڈیا کو بتایا کہ ہنزہ پریمیر لیگ گلگت بلتستان سطح کا ایک کامیاب ٹورنامٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال گلگت بلتستان اور کے پی کے سے تقریباً پچاس سے زائد ٹیموں نے ہنزہ پریمئیر لیگ میں شرکت کی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس ٹورنامٹ میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان کے تمام فٹبال ٹیموں کو دعوت دیتے ہیں۔ٹورنامٹ میں شرکت کیلیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12اگست2016 دو بجے تک ہے۔ یاد رہے کہ اس ٹورنامٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی کاموں پر خرچ کیا جاتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button