گلگت بلتستان

ضلع گلگت سے غیر مقامی بھکاریوں کو نکالنے کا فیصلہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERAمون شیرین

گلگت: ضلعی انتظامیہ نے گلگت شہر میں مقیم غیر مقامی بھکاریوں کو گلگت صوبہ بدر کرنے کا فصیلہ کیا ہے۔ ضعلی انتظامیہ ذرالع کے مطابق گلگت میں غیر مقامی بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کے باعث قیام امن میں نقص پیدا ہونے کا خدشے کے پیش نظر ضیر مقامی بھکاریوں کو گلگت شہر سے نکالنے کا فصیلہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ اس وقت گلگت شہر میں سیکنڑوں کی تعداد میں غیر مقامی بھکاری بھیک مانگتے پھر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ضعلی انتظامہ کی اس اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان غیر مقامی بھکاریوں کے ساتھ ساتھ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی کی ضرورت ہے یہ غیر مقامی  عطائی ڈاکٹرز سادہ عوام کوغیر معیاری ادویات اور جڑی بوٹیاں فروخت کر کے پیسہ بٹوررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button