گلگت بلتستان

شگر اور کھرمنگ کو بہت جلد اضلاع کا درجہ دیا جائیگا: مہدی شاہ

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے اعلانات کے مطابق بہت جلد شگر اور کھرمنگ کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا جائے گا اور گلگت ڈویژن اور دیامر استور ڈویژن کو جلد فعال کیاجائیگا اور متعلقہ اداروں کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبون کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ دوردراز علاقون میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے مساجد بورڈ اور پارلیمانی امن کمیٹی کا کردار انتہائی مثبت ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام پرامن ہیں۔ صوبے کا امن خراب کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو اور وحدت المسلمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جی بی کو نسل کے سبجکٹس پر مربوط قانون سازی سے صوبے کے مالی وسائل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹمبرپالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے تاکہ صوبائی حکومت کی مالی وسائل میں اضافہ اور عوام کے مشکلات میں بھی کمی لائی جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button