گلگت بلتستان

پاک چین دوستی پر فخر ہے: وزیر بیگ

گلگت:  سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے اور ہمیں اس دوستی پر فخر ہے۔

وہ 1971ء کے دوران شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے چائنیز انجینئرز اور ورکرز کی یاگار کی از سر نو تعمیر کی افتتاحی تقریب کے دوران ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران ہمارے ملک پاکستان کے بھی سینکڑوں ورکرز اور انجینئرز شہید ہوئے جن کو پوری قوم خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم ہمارے لئے لائف لائن ہے جس کی وجہ سے ہمارے رشتے مضبوط ہوئے اور معیشت مضبوط ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ عطاء آباد کے دوران حکومت چین نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی۔

ہم حکومت چین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کاشغر اور گلگت کے درمیان فضائی سروس شروع کرے تاکہ رشتے مزید مضبوط ہوں۔ شاہراہ قراقرم کی از سر نو تعمیر سے چین کے سیاح جب گلگت بلتستان آئیں گے تو ہماری معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button