گلگت بلتستان

ہیڈ کوارٹرز کے تعین کو ملتوی کر کے ہنزہ اور نگر کو الگ اضلاع بنا دیا جائے: وزیر بیگ اور محمد علی اختر

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر ہیڈ کوارٹر کے تعین کیلئے بلانے والے ممبران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ نگر کے عوامی نمائندے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں تاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں فوری طور پر ہنزہ نگر کے منتخب عوامی نمائندوں کی باہمی مشاورت سے ہیڈ کواٹر کا تعین فوری عمل میں لایا جائے۔
اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ اور صوابئی وزیر خزانہ محمد علی اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ نگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے تعین کو ملتوی کیا جائے اور ہنزہ اور نگر کو الگ اضلاع بنانے  کیلئے گلگت بلتستان کونسل کے چئرمین کو صوبائی حکومت کی جانب سے سفارشات بھیجی جائیں جو ہنزہ نگر عوام کا مطالبہ بھی ہے.  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے تعین سے عوامی مسائل بہتر انداز میں حل نہیں ہونگے لہٰذا الگ اضلاع کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے جی بی کونسل کے اجلاس میں سفارشات مرتب کرکے بھیج دئیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ نئے اضلاع کے قیام کیلئے سفارشات جی بی کونسل کو بھیجنے پر غور کیا جائیگا تاکہ باہمی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔
اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر ، ممبر قانون ساز اسمبلی مرزہ حسین ، ممبر قانون ساز اسمبلی مطابعت شاہ، صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر علی مدد شیر ، چیف سیکریٹر ی گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ اور سیکریٹر ی داخلہ نے شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button