گلگت بلتستان

گلیشیائی جھیلوں کے خطرات سے وادی بگروٹ کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری

گلگت (پریس ریلیز) مورخہ 22 اپریل کو دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن اور GLOF پراجیکٹ گلگت کے زیر اہتمام وادی بگروٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور اے کے آر ایس پی کے ذمہ دار افسران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد مقامی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی اور علاقے میں ڈیزاسٹر سے متعلق سرگرم سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے درمیان بہتر روابط اور باہمی تعاون اور شراکت کار پیدا کرنا تھا۔

سید زاہد حسین فیلڈ منیجر GLOF پراجیکٹ نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور پراجیکٹ کے مقاصد اور کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وادی بگروٹ میں GLOF پراجیکٹ نے مقامی تنظیم دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ہر گاؤں میں قدرتی آفات سے متعلق نگرانی اور انتظام کار کے لئے کمیٹیان تشکیل دی ہیں اور ہر گاؤں کی کمیٹی کے افراد پر مشتمل بگروٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے جو وادی میں گلیشئیرز کے پھٹنے ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کیصورت میں نقصانات میں کمی اوربہالی کے کام میں سرکاری اور غیر سرکاری متعلقہ اداروں کی معاونت کرے گی۔

مظہر حسین چئیر مین دوبانی ڈیولیمپنٹ آرگنائزیشن نےGLOF پراجیکٹ اور DDO کے مابین معائدہ تعاون کے تحت کئے گئے اقدامات ، گاؤں اور وادی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی تشکیل کے طریق کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاقے کے قدیم سماجی نظام پر مربوط یہ کمیٹیاں مستحکم بنیادوں پر استوار کی گئی ہیں جو مستقل طور پر علاقے میں کسی بھی قدرتی آفت کیصورت میں اپنے والنٹیرز کی مدد سے کار آمد ثا بت ہونگی۔

جناب محمد رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منئجمنٹ اتھارٹی نے GLOF پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بگروٹ کو مثالی وادی قرار دیا اور DDMA کی جانب سے دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لئے اشیائے خورد و نوش ، خیمے اور کمبل وغیرہ کا سٹاک حوالے کردیا۔

محترمہ نعیمہ صا حبہ نمایندہ AKRSP نے دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن اور GLOF پراجیکٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ AKRSP کے مقاصد کا حصول ہے کہ مقامی کمیونٹی کے ادارے دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون اور مدد سے علاقے میں ترقی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے فعال ہیں۔ انہوں نے FOCUS Humentarian گلگت اور AKRSP کی جانب سے دوبانی ڈیولیپمنٹ آرگنائزیشن کو کسی بھی ایمر جنسی کیصورت میں ابتدائی امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کے لئے سٹاک اور پچاس ہزار روپے کا چیک ادا کردیا۔

معاون اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وادی میں مقامی کمیونٹی آرگنائزیشن کے ساتھ اشتراک کار کو فروغ دیکر مثالی کام کیا جائیگا جس کو بعد ازاں گلگت بلتستان کے دیگر GLOF کے ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں تک وسعت دی جائے گی۔’

??????????????????????????????? 2 ???????????????????????????????

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button