گلگت بلتستان

خنجراب ویلجز آرگنائزیشن کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سپریم اپیلیٹ کورٹ نوٹس لے: عہدیداروں کا پریس کانفرنس میں مطالبہ

گلگت( مون شیرین)خنجراب ویلجز آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالرحمان پوش، وائس چیئرمین دولت کریم ، ڈائریکٹر ایڈمن انیڈ فنانس شفی اللہ بیگ، نور علی ڈائریکٹر این او ایم، رحیم اللہ بیگ سکرٹیری انفارمشن ، رحیم اللہ بیگ، فضل کریم اور احیم اللہ خان نے ایک ہنگامی  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خنجراب ویلجز آرگنائزیشن  دن رات ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن چند مفاد پرست افراد اکے وی او کی ترقی سے خوف زدہ ہوکر ادارے کے بارے میں گمراہ کن اور بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں۔ اُنہون نے کہا کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے ایک مقامی اخبار میں ادارے کے بارے میں لکھی گئی رپورٹ میں ایک بھی نکتہ حقائق پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ رپورٹ ایک سازش کےتحت تیار کیا گیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ  کے وی او  عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے۔ اور پورے گلگت  بلتستان میں کنزرویشن کے فروغ کے لئے کام کرہا ہے۔ اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخبار( اوصاف) کی من گھڑت خبر کے باعث ادارے کی ساکھ کو نقصان پنہچا ہے اس سازش میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جوئی کرے گی اور چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس رپورٹ کا از خود نوٹس لے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button